یوپی کو ایکسپریس بسوں کا تحفہ

 محکمہ ٹرانسپورٹ کے 50 سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ نے لوگو کی نقاب کشائی کی

لکھنو:مارچ.وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو لکھنؤ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں 76 نئی راجدھانی ایکسپریس بسوں اور 39 عام سروس بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر انہوں نے اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 50 سال مکمل ہونے پر محکمہ کے افسران اور ملازمین کو مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہمارا ہدف ریاست کے ایک لاکھ ریونیو گاؤں کو بس سروس سے جوڑنا ہے۔ دس سال پرانی بسوں کو ختم کر کے نئی بنائی جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ محکمہ سیاحت اور ریونیو کے ساتھ مل کر ڈھابے اور ہوٹل کھولنے کا منصوبہ بنائے۔ اس سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کرانے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ ایم او یو کریں۔وزیر اعلی یوگی نے راجدھانی ایکسپریس بسوں اور عام بسوں کو جھنڈی دکھا کر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 50 سال مکمل ہونے پر لوگو کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے یوپی راہی موبائل ایپ اور مسافر فیڈ بیک ایپ لانچ کیا۔ انہوں نے محکمہ ڈاک کی طرف سے جاری کردہ خصوصی کور کی بھی نقاب کشائی کی۔

Related Articles