یوپی میں ریکاردکورونا ٹیکہ کاری،31اضلاع کورونا سے پاک
لکھنؤ:ستمبر.اترپردیش نے کورونا ٹیکہ کاری کے معاملے میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ریاست نے کورونا ٹیکہ کار میں تیزی دکھاتےہوئے اب تک 9کروڑ 42لا کھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں اپنے شہریوں کی لگائی ہیں جو کہ ملک میں کسی بھی ریاست سے سب سے زیادہ ہے۔موصول اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں اب تک ایک کروڑ 66لاکھ لوگوں نے ویکسین کی دونوں خوراکین لے لی ہیں۔جبکہ سال 18سے زیادہ عمر کے 50فیصدی افر اد نے کورونا کی پہلی خوراک لے لی ہے۔اور ریاست کے 31اضلاع کورونا مریضوں سے مکمل طور سےپاک ہوچکے ہیں۔ریاست میں پازیٹیو شرح 0.01فیصدی سے نصف ہوچکی ہے اور ریکوری شرح 98.7فیصدی ہے۔ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 82ہزار 742نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 17نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔اور محض 8اضلاع میں ہی واحد ہندسے میں نئے مریض ملے ہیں۔اسی دورانیہ میں 15مریض صحت یاب ہوئے ہیں ابھی تک ریاست میں 16لاکھ 86ہزار 599مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ریاست کے 31اضلاع بشمول علی گڑھ، امروہہ، اوریا، اجودھیا، اعظم گرھ، بلیا، باندہ، بستی، بہرائچ، بھدوہی، بجنور، ایٹہ، فرخ آباد، گوندہ، ہمیر پور،ہاپوڑ،ہاتھرس،کانپوردیہات،کاس گنج،مہوبہ، مرزاپور، مرادآباد،مظفرنگر، پیلی بھیت، پرتاپ گڑھ، رامپور،سہارنپور، شاملی، شریواستی اور سلطانپور مکمل طور سے کورونا سے پاک ہوچکے ہیں۔