یوپی:کورونا وائرس کے 13نئےمریضوں کی تصدیق
لکھنؤ:اکتوبر, اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ اس دورانیہ میں 13نئے مریض شفایاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ریاست میں 16لاکھ 86ہزار 804افراد کورونا کی جنگ جیت چکے ہیں۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کووڈ۔ 19انتظام کے لئے تشکیل شدہ ٹیم 09 کی میٹنگ میں کہا کہ آج 31اضلاع میں کورونا کا ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے جبکہ 21اضلاع میں ایک ایک مریض بچے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ73ہزار 377نمونوں کی جان چکی گئی ہے جس میں 66اضلاع میں ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک 10کروڑ 91لاکھ 52ہزار 448 کووڈ ویکسین خوراک لگائے جاچکے ہیں۔ 08کروڑ 75لاکھ لوگوں نے ٹیکے کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔ یہ ٹیکہ کاری کے مستحق ریاست کی کل آبادی کے 59فیصدی سے زیادہ ہے ۔02کروڑ 16لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراک حاصل کرلی ہے۔ امیٹھی،امروہہ، باغپت،بلیا، بلرامپور، ایٹہ، فرخ آباد، فتح پور، غازی پور، گونڈہ، ہمیر پور، ہاپوڑ،ہردوئی، ہاتھرس، جالون، کانپور دیہات،کانپور شہر، کاس گنج، لکھیم پور کھیری، للت پور، مہوبہ، مین پوری، مئو، مرادآباد، مظفر نگر، رام پور، سنت کبیر نگر، شراوستی، وارانسی،سیتاپور اور اناؤ میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں بچا ہے۔ یہ اضلاع آج کورونا سے مکمل طور سے پاک ہوچکے ہیں۔