یوم اساتذہ، استاد کو عزت دینے کا دن: دھنکڑ
نئی دہلی، ستمبر۔نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے پیر کو یوم اساتذہ پر سابق صدر سرو پلی رادھا کرشنن کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے اساتذہ کا احترام کرنے کا دن ہے۔پیر کو یہاں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک پیغام میں مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ ہماری زندگیوں کی تشکیل میں اساتذہ کا اہم کردار ہے۔ ہندوستانی ثقافت میں گرو کا ایک اہم مقام ہے، جو جہالت کے اندھیرے کو دور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، "قوم کی تعمیر کے لیے وقف اساتذہ کے لیے میری نیک خواہشات۔”ایک اور پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے پہلے نائب صدر اور سابق صدر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ ایک بصیرت اور عظیم فلسفی تھے۔ تعلیمی میدان میں ان کی اہم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔