یورپ ہماری فتح تک ہمارے ساتھ رہے گا، یوکرینی صدر

کیف،فروری ۔یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یورپ ہماری فتح تک ہمارے ساتھ رہے گا، چند یورپی رہنماں نے کیف کو جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ ہماری فتح تک ہمارے ساتھ رہے گا، ہم لڑاکا طیاروں اور دیگر طیاروں کا مسئلہ حل کرنے کے قریب ہیں، یورپی رہنماؤں نے یوکرین کو لڑاکا طیاروں سمیت دیگر جنگی سامان دینے کا وعدہ کیا ہے، تاہم زیلنسکی نے یورپی رہنماں کی جانب سے کئے گئے وعدے کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔زیلنسکی کے چیف آف سٹاف نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ یوکرین کیلئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

Related Articles