یمن کی صدارتی کونسل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

عدن،اپریل۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کی نئی تشکیل پانے والی صدارتی کونسل اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام اداروں کی حمایت کرتی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے لکھا کہ’ہم یمن کی نئی صدارتی کونسل اور اس کے سربراہ کو عبوری دارالحکومت عدن میں عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہم یمن کے تمام فریقین کیدرمیان مفاہمت کی تحسین کرتے ہوئے یمن کے وسیع تر قومی مفاد اور برادر ملک میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے اقدامات کو سراہتے ہیں‘،سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مملکت یمنی عوام کو امداد دینیوالے ممالک میں سب سے آگے ہے۔ ہم یمن کی نئی صدارتی کونسل اور اس کے ساتھ معاونت کرنے والے اداروں کی حمایت کرتی ہے۔خیال رہے کہ یمن کی صدارتی کونسل نے رشاد العلیمی کی قیادت میں منگل کے روز عبوری دارالحکومت عدن میں پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔اس موقعے پر بات کرتے ہوئے رشاد العلیمی نے کہا کہ وہ ملک اور قوم کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شراکت اور اتفاق رائے کے اصول پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ زدہ ملک میں امن بحال کرنے اور ملک کی وحدت کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام عالمی برادری اور عرب ممالک کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔حال ہی میں یمن کے سابق صدر عبد ربہ منصور ھادی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے یمنی دھڑوں کے درمیان مذاکرات اور مشاورت ختم کرتے ہوئے تمام اختیارات صدارتی کونسل کے سپرد کردیے تھے۔نئی ریاستی کونسل کی قیادت رشاد العلیمی کو سونپی گئی ہے جب کہ کونسل میں سلطان العرادہ، عیدروس النقیب، طارق صالح، عبداللہ العلیمی، عثمان المجلی، ابو زرعہ المحرمی اور فرج البحسنی کو رکن منتخب کیا گیا ہے۔

Related Articles