’ہنر ہاٹ‘ کے ذریعے روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں:نقوی
نئی دہلی ، اکتوبر۔’آزادی کے امرت مہوتسو‘ کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے جارہے 75 ہنر ہاٹس کی سیریز میں اتر پردیش کے رام پور میں 16 اکتوبر سے 25 اکتوبر 2021 تک اس کا انعقاد کیا جارہاہے ۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں بتایا کہ رام پور (یوپی) میں منعقد ہونے والی 29 ویں ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح 16 اکتوبر 2021 کو مرکزی وزیر تعلیم اور ہنر مندی و صنعت کے وزیر دھرمیندر پردھان کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور ثقافت ارجن رام میگھوال مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔رام پور میں منعقد ہونے والے ہنر ہاٹ میں 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کاریگر ، دست کار اور ہنر مند اپنی دیسی ساختہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لیے آئیں گے۔ رام پور میں منعقد ہونے والے ’ہنر ہاٹ‘ میں اتر پردیش ، اتراکھنڈ ، راجستھان ، دہلی ، ناگالینڈ ، مدھیہ پردیش ، منی پور ، بہار ، آندھرا پردیش ، جھارکھنڈ ، گوا ، پنجاب ، لداخ ، کرناٹک ، گجرات ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، مغربی بنگال ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور دیگر شعبوں سے ہنر کے استاد لکڑی ، پیتل ، بانس ، شیشہ ، کپڑا ، کاغذ ، مٹی وغیرہ کی شاندار مصنوعات لائیں گے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ’آزادی کے امرت مہوسوو‘ کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے ان ’ہنر ہاٹس‘ میں ’وشوکرما واٹیکا‘ توجہ کا مرکزہوگی ، جس میں ہندوستان کے مختلف علاقوں کے دستکار ، کاریگر ہنر مند اپنی آبائی روایتی چیزوں کی نمائش کریں گے۔ جس سے موجودہ نسل کیلئے جانکاری اور جوش و ولولہ پیدا کرنے والا ہوگا۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ اسی طرح ’کباڑ سے کمال‘ کو حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پھینک دیئے جانے والے لوہے ، ربڑ ، پلاسٹک ، کپڑا ، شیشہ ، پیتل ، تانبہ ، سیرمک، لکڑی وغیرہ سے تیار مصنوعات لوگوں کیلئے توجہ کا مرکز ہوگی۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ہر کونے روایاتی مخصوص ڈشیز کے سیکشن میں ’باورچیخانہ‘لوگوں کو ایک ہی مقام پر ہندوستان کے سبھی اقسام کے پکوانوں کا لطف دے گا۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ہر شام مشہور فنکار جیسے پنکج ادھاس ، کیلاش کھیر ، انو کپور ، سدیش بھونسلے ، کمار سانو ، روپ کمار راٹھور ، سونالی راٹھور ، الطاف راجہ ، نظامی برادران ، وویک مشرا، نیل چوہان،ریکھا راج،پریم بھاٹیہ،بھوپیندر سنگھ بھپی نورز سسٹرز شاندار غزل، گیت و موسیقی پیش کریں گے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ’ ہنر ہاٹ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی ’ سودیشی سوالمبن ‘ اور ’ووکل فار لوکل ‘ کی مہم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی کاریگروں ، دستکاروں کو روزگار فراہم کرے گا اور ان کے ہاتھ سے تیار کردہ شاندار مصنوعات کو بازار مہیا کرانے کا ایک ’مستند پلیٹ فارم‘ ثابت ہوا ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد کاریگر ، دستکار ، ہنر مند اور ان سے وابستہ افراد کو ’ہنر ہاٹ‘ کے ذریعے روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ’آزادی کے امرت مہوتسوو‘ کے تحت منعقد ہونے والے 75 ’ہنر ہاٹ‘ کے ذریعے لاکھوں کاریگروں ، دستکاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع سے مربوط کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ جہاں بھی ’ ہنر ہاٹ ‘ کا اہتمام کیا جائے گا ، اس علاقے کے مجاہدین آزادی کی بہادری کی کہانی بھی ’ ہنر ہاٹ ‘ میں فنکارانہ طور پر دکھائی جائے گی۔ مسٹر نقوی نے بتایا کہ 29 اکتوبر سے 7 نومبر دہرادون، 12 نومبر سے21 نومبر کے درمیان لکھنؤ، 26 نومبر سے 5 دسمبر تک حیدرآباد ،10 دسمبر سے 19 دسمبر تک سورت اور 22 دسمبر 2021 سے 2 جنوری 2022 تک نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ’ ہنر ہاٹ کا انعقاد میسور ، گوہاٹی ، پونے ، احمد آباد ، بھوپال ، پٹنہ ، پڈوچیری ، ممبئی ، جموں ، چنئی ، چنڈی گڑھ ، آگرہ ، پریاگ راج ، گوا ، جے پور ، بنگلور ، کوٹہ ، سکم ، سرینگر ، لیہ ، شیلانگ ، رانچی۔ اگرتلہ اور دیگر مقامات پر اس کا انعقاد ہوگا۔