ہندوستان کے سکھ، تارکین وطن خالصتان کی وکالت نہیں کرتے: چنڈوک

نئی دہلی، مارچ ۔انڈین ورلڈ فورم (آئی ڈبلیو ایف) کے صدر پونیت سنگھ چندھوک نے منگل کو کہا کہ ہندوستان میں نہ تو سکھ اور نہ ہی این آر آئی خالصتان کی وکالت کرتے ہیں۔سان فرانسسکو، امریکہ میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل میں خالصتانی حامیوں کی طرف سے توڑ پھوڑ اور لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں قومی پرچم کو گرائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے چندوک نے کہاکہ نہ ہندوستان میں سکھ اور نہ ہی ہندوستانی باشندے خالصتان کے حامی ہیں۔ ہندوستانی باشندے ہندوستانی مشنز میں خالصتانی ہمدردوں کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ سندھو سمیت بھارت مخالف بھگوڑوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں، کیونکہ ایسے لوگوں کی کارروائیوں سے ہمارے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کو خطرہ ہے۔واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے امرت پال کو مفرور قرار دے دیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔چنڈوک نے کہاکہ ان کے ہینڈلرز سے بھی تفتیش کی جانی چاہیے اور انھیں بیرون ملک سے حوالے کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے اور انھیں سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے۔

Related Articles