ہندوستان کی شہری ہوابازی کے شعبے کے لئے گزشتہ 9 سال کایا پلٹ کردینے والے رہے ہیں: مودی

نئی دہلی، اپریل۔وزیر اعظم نریندر مودی نے شہری ہوا بازی کی وزارت کے ایک ٹوئٹ کا جواب دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں وزارت نے مطلع کیا تھا کہ 6 سال پہلے، علاقائی کنکٹی وٹی سے متعلق اسکیم (آر سی ایس)- اڑان کے تحت شملہ کو دہلی سے منسلک کرنے والی پہلی پرواز چلائی گئی تھی۔ آج 473 روٹس کے ساتھ، 74 فعال ہوائی اڈوں، ہیلی پورٹس اور آبی ایروڈرومس کی بدولت، ہندوستان کی شہری ہوابازی کے شعبے میں یکسر تبدیلی آگئی ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے، مسٹرمودی نے کہا کہ ہندوستان کی شہری ہوابازی کے شعبے کے لئے گزشتہ 9 سال کایا پلٹ کردینے والے رہے ہیں۔ مسٹرمودی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہوائی اڈوں کو جدید طرز پر ڈھالا گیا ہے، تیز رفتاری سے نئے ہوائی اڈے تعمیر کئے گئے ہیں اور ریکارڈ تعداد میں لوگ ہوائی جہازوں میں سفر کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:’’ گزشتہ 9 سال، ہندوستان کی شہری ہوابازی کے شعبے کے لئے یکسر تبدیلی لانے والے رہےہیں۔ موجودہ ہوائی اڈوں کو جدید طرز پر ڈھالا گیا ہے، نئے ہوائی اڈے تیز رفتار ی سے تعمیر کئے گئے ہیں اور ریکارڈ تعداد میں لوگ، ہوائی جہازوں میں سفر کررہے ہیں۔ کنکٹی وٹی میں کئے گئے اس اضافے کی بدولت، کامرس اور سیاحت کو زبردست فروغ حاصل ہوا ہے۔

Related Articles