ہندوستان غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز : گوئل

نئی دہلی، اپریل ۔ تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ہندوستان دنیا میں سرمایہ کاری کا ایک پرکشش مقام بنا ہوا ہے اور بہت سے ممالک یہاں اپنے کاروبار کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ مسٹرگوئل نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ چھ برسوں سے ملک میں ریکارڈ ایف ڈی آئی آرہی ہے اور اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا ہندوستان کوایک پرکشش سرمایہ کاری کے مقام کےطور پر دیکھ رہی ہے۔ یو اے آئی کے بہت سے سرمایہ کار مزید سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مذاکرات جاری ہیں ۔ برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا اور اسرائیل اپنے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیداوار پر مبنی انسینٹیواسکیم چلائی جارہی ہے اوراس کے تحت 2 لاکھ کروڑ روپے دیئے جانے ہیں ۔ موبائل بنانے والی کمپنی ایپل 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ آئل ریفائننگ کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھی تجاویز سامنے آئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ 25 برسوں میں ملک کو خوشحال بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ملٹی ماڈل لاجسٹک ہب کے قیام کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس کے لیے 1183 ایکڑاراضی ایکوائر کی گئی ، جس میں سے 911 ایکڑ زمین مل گئی ہے ۔ تقریباً 205 ایکڑ اراضی کے حصول کا عمل جاری ہے۔

Related Articles