ہندوستانی فضائیہ کا مگ -21 طیارہ سورت گڑھ کے قریب گر کر تباہ

جے پور، مئی۔فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ مگ 21 آج صبح راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع کے سورت گڑھ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔فضائیہ کے مطابق مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ سورت گڑھ کے قریب اچانک گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ پیراشوٹ سے بحفاظت چھلانگ لگا کر بچ گیا، اسے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔جہاں طیارہ گرا وہاں دو سے تین افراد کی موت کی خبر ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔

Related Articles