ہندوستان، امریکہ باہمی شراکت داری کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں: پیوش گوئل

نئی دہلی، ستمبر۔تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اگلے 25 سے 30 سالوں میں 30 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔مسٹر گوئل اس وقت امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے دونوں ممالک کی رضامندی کی تصدیق کی۔ وہ لاس اینجلس میں یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔مسٹر گوئل نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اقتصادی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس سے حکومتوں کے درمیان باہمی تجارت اور تعاون کو تیزی سے بڑھانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سال آسٹریلیا اور یو اے ای کے ساتھ دو تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) پر دستخط کیے گئے ہیں اور اس سال کے آخر تک برطانیہ اور کینیڈا کے ساتھ ایسے معاہدوں کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پوری دنیا کے ممالک کے ساتھ اپنے بین الاقوامی تعلقات کو بڑھا رہا ہے۔وزیر تجارت نے کہا کہ 30 ملین سے زیادہ ہندوستانی تارکین وطن امریکہ اور یورپ جیسے دوست ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اہم تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اگلے 25-30 سالوں میں 30 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے راستے پر ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔

 

Related Articles