ہم تفرقہ پسندی نظریےکے خلاف گاندھی جی کی لڑائی لڑ رہے ہیں: راہل

میسور، اکتوبر۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ برطانوی راج کے خلاف گاندھی جی کی لڑائی کی طرح ہی کانگریس تفرقہ پسندی نظریہ کے خلاف لڑائی لڑرہی ہے۔کرناٹک کے شہر میسور میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ لڑائی ایک ایسے نظریے کے خلاف ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں گزشتہ آٹھ سالوں سے ہماری محنت سے حاصل کی گئی آزادی کو زک پہنچائی گئی ہے اور جس میں عدم مساوات اور تفرقہ پسندی سوچ کا غلبہ ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا، ’’آج مہاتما گاندھی کی 153ویں یوم پیدائش پر، ہم ہندوستان کے عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہیں اور اپنی حقیقی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہماری یاد اس حقیقت سے اور بھی زیادہ اہم ہوجاتی ہے کہ آج ہماری بھارت جوڑو یاترا کا 25 واں دن ہے، ایک ایسی پیدل یاترا جس میں ہم مہاتما گاندھی کے بتائے ہوئے عدم تشدد، اتحاد، مساوات اور انصاف کے راستے پر چل رہے ہیں۔مسٹر راہل گاندھی نے کہا، "جس طرح گاندھی جی نے برطانوی حکومت کے خلاف جنگ لڑی تھی، آج ہم اسی نظریے کے ساتھ لڑ رہے ہیں جس نے گاندھی جی کا قتل کیا تھا۔ اسی نظریے نے گزشتہ آٹھ سال میں عدم مساوات، تقسیم اور محنت سے حاصل کی گئی آزادی کو ختم کر دیا ہے۔مسٹر گاندھی نے یہ بات میسور کے قریب بدن والوولیج انڈسٹری سینٹر میں ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں گاندھی جی نے 1927 میں دورہ کیا تھا۔

Related Articles