ہم آج بھی ملیٹس کی راجدھانی، ہرسمت میں کام جاری :شیوراج

اندور،فروری۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست ملک کے لئے ملیٹس کی راجدھانی ہے اور ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ ملیٹس سے جڑے ہر طرف کام ہو ۔مسٹر چوہان یہاں منعقد جی20-کی زرعی اجلاس سے الگ نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں پائے جانے والے موٹے اناجوں کے متعلق میں کئی معلومات فراہم کی ۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش ملیٹس کی راجدھانی ہے ،کو دو، کٹچی، جوار،راگی ان سبھی ملیٹس کے لئے ریاست میں مسلسل کام ہو رہا ہے ۔ ملیٹ مشن بنایا گیا ہے ۔ حکومت ان کے بہترین بیج پر کام کرنے کے ساتھ آگے کی چین بن رہی ہے، جس میں ان کی مارکٹنگ اور برانڈنگ وغیرہ کی سمت میں کام کر رہی ہے ۔اس دوران انہوں نے ڈنڈوری ضلع کی لاہوری بائی کا بھی حوالہ دیا، جنہوں ے موٹے اناج کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہری بائی جیسے لوگ ڈنڈوری میں ہیں ، انہوں نے بیج بینک بنا دیا ۔انہوں کہا کہ ریاست کے گیہوں کا دنیا میں مطالبہ ہے ۔ بالا گھاٹ کے چنور چاول کو جی آئی ٹیگ ملا ہے ۔مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاست کے 60ہزار کسانوں نے قدرتی کھیتی کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ کسان ایسا مظاہرہ کریں ، جس سے دوسرے بھی متوجہ ہوں ۔جی 20-گروپ کا اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بے حد اہم میٹنگ ہے ۔ اجلاس میں 30ملکوں کے 12انٹر نیشنل اداروں کے زرعی شعبے میں کام کرنے والی تنظیموں کے 89نمائندے حصہ لے رہے ہیں ۔ اندور میں ان کا روایتی طور پر استقبال کیا گیا ، وہ اس سے متاثر ہیں ۔مسٹر چوہان نے کہا کہ یہ میٹنگ ہمارے لئے موقع بھی ہے، زراعت سے جڑے اس گروپ میں اس موضوع پر تو بات ہوگی ہی، پر وہ ملک کی ثقافت اور تہذیب جاننے ، اسی طرز پر انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

Related Articles