ہمیں رشوت خوری اور خاندانی سیاست نہیں چاہئے:کشن ریڈی

حیدرآباد،جولائی۔ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ چیف منسٹرکا بیٹا چیف منسٹرنہیں بن سکتا۔بی جے پی مضبوط ہوتی جارہی ہے اور تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈران خوفزدہ ہیں کہ ان کی کرسی چلی جائے گی۔کشن ریڈی نے حیدرآباد میں آج سے شروع بی جے پی کے دوروزہ عاملہ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس نے بی جے پی کے خلاف اشتہاربازی کے لئے عوام کی رقومات کا غلط استعمال کیا ہے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،اصل موضوع سے ہٹ کرسیاست کررہے ہیں۔ہمیں رشوت خوری اور خاندانی سیاست نہیں چاہئے۔بی جے پی میں جمہوریت ہے، ایک معمولی کارکن بھی وزیراعلی،وزیراعظم یا صدرجمہوریہ بن سکتا ہے۔ہمیں رشوت خور پارٹی سے سبق سکھینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles