ہماچل میں کار کھائی میں گری، دو نوجوانوں کی موت
منڈی، جنوری۔ ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں شملہ-کرسوگ سڑک پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔کرسوگ کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیتانجلی ٹھاکر نے بتایا کہ حادثہ کلنگار کے قریب نصف شب تقریباً 12 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک کار بے قابو ہو کر 354 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ کار میں سوار افراد کی شناخت گڑیالہ گاؤں کے (22) اور پالاد گاؤں کے رہنے والے نوپا رام (21) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں اپنے گھر کی اکلوتی اولاد تھے۔ ایسے میں لواحقین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بڑی مشکل سے لاشوں کو سڑک پر لایا گیا۔ کرسوگ سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔