ہماچل اسمبلی کا سرمائی سیشن 4جنوری سے ہوگا
دھرم شالہ،جنوری ۔ ہماچل پردیش اسمبلی کے سرمائی سیشن چار جنوری سے چھ جنوری تک تپون میں ہوگا۔ سیشن کے پہلے دن چارجنوری کو حلف ، عہد اور دیگر حکومتی اور قانون سازی امور ہوں گے اور پانچ جنوری کو اسپکر، ڈپٹی اسپیکر نائب کا انتخاب اور گورنر کا خطاب ہوگا۔چھ جنوری تک چلنے والے سیشن میں گورنر کے خطاب پرتجویز، بحث دیگر حکومت اور قانون سازی کے امور انجام دیئے جائیں گے۔ سیشن کے مد نظر حفاظت اور آمد ورفت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ پروٹیم اسپیکر چندر کمار نے افسروں سے اسمبلی کے سرمائی سیشن کے کامیاب آپریشن کے تمام انظامات پورا کرنے کی ہدایت دئے۔انھوں نے سیشن کے درمیان قانونی انتظامات کے ساتھ ساتھ آمد ورفت کے نظام کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے پورا انتظام کرنے کو کہا ہے اور آمد و رفت کے نظام کو بحال رکھا جائے تاکہ عوام کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔حفاظت اور آمد ورفت کے انتظام کو بہتر بنانے کے لئے علاقہ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس دستہ کی تعیناتی کی جائے گی۔ آمدرفت کے نظریہ سے دھرم شالہ کو سات سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے جس سے لوگوں اور سیاحوں کو بھی اس درمیان کہیں جانے آنے میں پریشانی نہ ہو۔انھوں نے تعمیراتی محکمہ ، آبی محکمہ، سیاحت، صحت،محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ،فائر فائیٹر اور ضلعی معلومات سمیت دیگرمحکموں سے متعلق تمام انتظاموں کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں متعلقہ اہلکاروں کو اپنے محکموں سے جڑی تمام تیاریاں وقت پر پورا کرنے کی ہدایت دی۔اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے درمیان اسمبلی میں وزیر اعلی اور دیگر نمائندوں سے ملنے آنے والے لوگوں کی سہولیات کے لئے جورآور اسٹیڈیم احاطے تک مفت آمد و رفت کاانتظام رہے گا۔ اس کے لئے پروٹیم اسپیکر کے ذریعے محکمہ ٹرانسپوٹ کو دو الیکٹریکل وین چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔