ہر گھر ترنگا مہم کا یوگی نے کیا آغاز

لکھنؤ:اگست۔ملک کی آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران ہاتھوں میں قومی پرچم، دل میں ملک کے لئے کچھ کرنے کی خواہش اور وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جئے کے بلنگ شگاف نعروں کے دوران اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو بچوں کو قومی پرچے دے کرہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا۔وزیر اعلی رہائش گاہ پر اسکولی بچوں کے ساتھ یوگی نے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر 13تا 15اگست تک منعقدہر گھر ترنگا کا روایتی آغاز کیا۔ یوگی نے اسکول بچوں کے ہاتھوں میں ترنگا سونپا تو بچوں کے چہرے افتخار اور خوشی سے جھوم اٹھے۔ترنگا دیتے ہوئے وزیر اعلی نے بچوں سے ان کا تعارف لیا اور آزادی کے امرت مہوتسو کے معنی بتائے۔ سی ایم نے بچوں کی پربھات پھیری کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ وزیر اعلی یوگی کے آواز میں آواز ملا کروندے ماترم اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتے ہوئے اسکولی بچوں کا جوش وجذبہ شباب پر تھا۔اس دوران وزیر اعلی یوگی نے سبھی بچوں کو تحفے سے نوازہ۔

Related Articles