ہردیپ پوری سی آئی آئی کے بایواینرجی سمٹ پروگرام سے خطاب کریں گے

نئی دہلی، جنوری ۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس وہ رہائش اور شہری امور کے وزیر ہردیپ ایس پوری کل یعنی 12 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہونےوالےکانفڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے اہم پروگرام ’’نامیاتی توانائی اجلاس 2023‘‘ کے 11 ویں ایڈیشن سے خطاب کریں گے ۔ یہ اجلاس جوکہ ’’ پائیدار کل کے لئے انرجی ٹرانزکشن ۔سالیوشن‘‘ موضوع کےسا تھ منعقد ہورہا ہے ، اختراع کارو ں کے لئے ایک موقع فراہم کرے گا اور مستقبل کےلئےشفاف اور سبز توانائی کےلئے ایک راہ فراہم کرے گا۔ اجلاس میں جامع مستحکم ایجنڈ ے میں نامیاتی توانائی کی افادیت پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔ ہندوستان کے ذریعہ جی 20 کی صدارت سنبھالنےکے بعد یہ چوٹی اجلاس ملک بھر میں مزید کارروائیاں شروع کرنے اوراس سال کے آخر میں جی 20 چوٹی اجلاس کے لئے رفتار دینے کا ایک شاندار موقع ہے ۔ یہ موسمیاتی تبدیلی اورپائیدار ترقی سمیت دنیا کے سامنے آنے والے چیلنجوں کے حل پر غوروخوض کرے گا جبکہ نامیاتی توانائی سیکٹر ایک پا ئیدار کل کے لئےحل تیار کرنےکے طریقو ں میں سے ایک ہے ۔ اسے عالمی تجارتی پالیسیوں سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ سی آئی آئی نامیاتی توانائی اجلاس 2023 کے 6 سیشن کو 30 سے زیادہ مقررین کےذریعہ مخاطب کیا جائے گا۔ وزارتی سطحی سیشن کے علاوہ کمپریسڈ بایوگیس، ایتھونال، مالیات اور فضلے سے لے کر نامیاتی توانائی پر مرکوز ہوگا ۔ سی ای او ، پالیسی سازوں ، ا ساتذہ اور تحقیق کاروں ، اختراع کاروں، سفارتکاروں او ر سرمایہ کاروں سمیت 500 سے زیادہ نمائندوں کے اس اجلاس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

 

Related Articles