ہردوئی میں اسکول وین جے سی بی سے ٹکرائی، چھ بچے زخمی

ہردوئی:دسمبر۔ اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے لونا علاقے میں پیر کی صبح گھنے کہرے کے درمیان اسکول وین کے جے سی بی سے ٹکرانے سے چھ بچے اور گاڑی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایجا فارم کے نزدیک آج صبح تقریبا ساڑھے سات بجے جگدیش پور میں واقع نارائن پبلک اسکول کی میجک بچوں کو لے کر اسکول سےآرہی تھی۔ راستے میں جے سی بی سڑک کے کنارے کھدائی کا کام کررہی تھی ۔بتایا جاتا ہے کہ اچانک جے سی بی ڈرائیور کے جے سی بی موڑنے کی وجہ سے بچوں کو لے کر آرہی میجک اس سے ٹکرا گئی۔اس سڑک حادثے میں نارائن پبلک اسکول کے میجک گاڑی میں سوار نصف درج سے زیادہ بچے زخمی ہوگئے۔ حادثے کی جانکاری ملنے پر پولیس انتظامیہ اور اسکول کے لوگ فورا موقع پر پہنچے اور سبھی زخمی بچوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے زخمیوں میں دو بچوں اور ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ جن کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

Related Articles