گورنر آنندی بین نے مایاوتی سے ملاقات کی

لکھنؤ:نومبر۔ اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے جمعرات کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی صدر مایاوتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔بی ایس پی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے سوشل میڈیا پر گورنر اور مایاوتی کی ملاقات کی تصویر شئیر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں مایاوتی کی ماں کے انتقال کے بعد گورنر نے بی ایس پی صدر سے یہاں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں مایاوتی کی ماں رام رتی دیوی کا دہلی واقع ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیاتھا۔وہ 92سال کی تھی۔

Related Articles