ہردوئی:تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے تین افراد کی موت

ہردوئی:ستمبر۔ اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں گذشتہ دیر رات تیز رفتار ٹرک نے دو بائیک سواروں کو پچھے سے ٹکر ماردی ۔ اس حادثے میں تین افرادکی موقع پرہی موت ہوگئی۔پولیس نے بدھ کو بتایا کہ یہ حادثہ سنڈیلہ ملاواں روڈ پر واقع نانک کھیڑا گاؤں کے نزدیک دیر رات پیش آیا۔ اس حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے موقع واردات پر پہنچ کر مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت یومیہ مزدورٹمروکھ گاؤں باشندہ لوکیش(20) ،انوپ(21) ،اورع جمسارا گاؤں باشندہ جئے پرکاش کے طور پر کی گئی ے۔ یہ لوگ ہلوائی کھیڑا گاؤں سے مزدوری کر کے لوٹ رہے تھے۔ لوکیش اورانوپ کے ساتھ دوسری بائیک پر سوار جئے پرکاش کے ساتھ سنڈیلہ سے اپنے گھرجارہے تھے۔ تبھی پیچھے سے ایک تیز رفتارٹرک نے دونوں گاڑیوں کو روند دیا۔ جس سے تینوں کی موقت پر ہی موت ہوگئی۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ راستے میں اسے گوث گنج میں جے سی بی لگا کر پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن جے سی بی کو ٹکر مارتے ہوئے وہ فرار ہوگیا۔ آخر میں پولیس نے قصبہ ملاواں میں گھیرابندی کر کے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

 

Related Articles