گہلوت نے میگا جاب فیئر میں منتخب امیدواروں کو تقرری نامہ سونپا

اجمیر،اپریل۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج اجمیر میں پانچویں ڈویژن کی سطح پر میگا جاب فیئر میں منتخب امیدواروں کو تقرری نامہ سونپ کر روزگار کی سمت میں حکومت کے عزم کو مزید مضبوطی فراہم کی۔اجمیر بیاور روڈ کے تاراگڑھ سڑک میں واقع چندروردائی کھیل اسٹیڈیم میں اجمیر ڈویژن کے دو روزہ جاب فیئر کے دوسرے دن مسٹر گہلوت نے منتخب امیدواروں کو تقرری نامہ فراہم کئے گئے۔تقرری نامےسونپنے کے دوران ہنر، رزگار اور انٹرپرینیوتشپ اوروزیر کھیل اشوک چاندنا،زنچارج وزیر مہندر جیت سنگھ مالویہ اور راجستھان ٹورازم ڈیولمٹ کارپوریشن کے چیئرمیندھرمیندر راٹھوڑ موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ اجمیرویژن سے پہلے جے پور، جودھ پور، بیکانیر اور بھرتپور میں اسی طرح کے جاب فیئر کا انعقاد ہو چکا ہے۔ اجمیر میں 21سیکٹر کی ساٹھ سے زائد کمپنیوں نے آٹھ ہزار نوجوانوں کے انٹر یو لینے کے بعد منتخب تقرری خط فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی کے ہاتھوں پانچ گروپ میں پچاس امیدواروں کو تقرری خب دئے گئے۔ اس سے پہلے انہوں نے جاب فیئر کے کیمپ کادورہ بھی کیا۔

Related Articles