گہلوت نے سروپلی رادھا کرشن آیورویدک یونیوورسٹی کے طلباء کا وظیفہ بڑھانے کا اعلان کیا

جودھ پور،اگست۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ڈاکٹر سروپلی رادھاکرشن آیورویدک یونیوورسٹی کے طلباء کا وظیفہ بڑھانے کا اعلان کیا۔مسٹر گہلوت نے آج یہاں جودھ پور سرکٹ ہاؤس میں عوامی سماعت کے درمیان ان طلباء کے وظیفہ بڑھانے کی مانگ پر جلد فیصلہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔اس کے بعد اس فیصلے سے طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس کے علاوہ وزیر اعلی نے جودھ پور کے رتناڈا میں مندر دیکھنے کے بعد عام لوگ سے ملاقات کی اور اس دوران’چرنجیوی یوجنا‘ کے تحت مفت پیروں کے آپریشن کرانے والی مسٹر چندرکلا ٹاک سے ملاقات کی۔اس اسکیم کے تحت محترمہ ٹاک کا مفت علاج ہونے سے ان کی سالوں کی تکلیف دور گئی۔اس موقع پر مسٹر گہلوت نے کہا کہ’چرنجیوی اسکیم‘سے اس طرح لاکھوں لوگوں کی تکلیف دورکرکے انھیں ایک نئی زندگی دی ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے تئیں پابند عہد ہوکر کام کر رہی ہے اور کسی بھی طرح کی کوئی کمی نہیں رکھ رہی ہے۔

Related Articles