گہلوت اور وسندھرا نے مگ۔21 حادثے میں جانی نقصان پر رنج وغم کا اظہار کیا

جے پور، مئی۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے نے ہنومان گڑھ میں ہندوستانی فضائیہ کے مگ 21 لڑاکا طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے تین افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے کہ اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے ایشور سے دعا کی آنجہانی کی آتما کو شانتی دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ انہوں نے مگ 21 کے پائلٹ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی نیک خواہشات پیش کیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو قواعد کے مطابق چرنجیوی انشورنس سے امداد دی جائے گی۔محترمہ راجے نے کہا کہ حادثے میں لوگوں کی موت کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے ایشور سے آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

Related Articles