گوہاٹی میں باغی ایم ایل اے کے اخراجات کون اٹھا رہا ہے: تاپسی

ممبئی، جون ۔مہاراشٹر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے چیف ترجمان مہیش تاپسی نے ہفتہ کو سوال کیا کہ مسٹر ایکناتھ شنڈے کی قیادت میں شیوسینا کے باغی گروپ کے ہوٹل وغیرہ کے اخراجات کون برداشت کر رہا ہے۔شیوسینا کے باغی ممبران اسمبلی فی الحال مسٹر شندے کے ساتھ گوہاٹی کے بلیو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے کچھ ایم ایل اے سورت کے ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔مسٹر تاپسی نے پوچھا کہ سورت اور گوہاٹی میں شیو سینا کے باغی گروپ کے ہوٹل کے بل کون ادا کر رہا ہے اور اسپائس جیٹ کو ٹرانسپورٹ کے بل کون ادا کر رہا ہے۔انہوں نے پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ شیو سینا کے اندر بغاوت کو بی جے پی نے ہوا دی ہے۔

Related Articles