گونا: سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موت اور 12 زخمی

گونا، فروری۔مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں آج پیش آنے والے سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 12 زخمی ہو گئے۔پولس ذرائع کے مطابق اندور سے گوالیار جانے والی بس میانہ قصبہ میں نیشنل ہائی وے -46 پر اوور برج پر کھڑی تھی ، اور مسافر اس سے اتر رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ٹرک نے بس کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں ناباری کے باشندے بدھے سنگھ کی موت ہوگئی۔ زخمیوں کا گونا کے ضلع اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔پولس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا پچھلا حصہ اور ٹرک کا اگلا حصہ مکمل طور پر چکنا چور ہو گیا۔ بس میں سوار زیادہ تر مسافر مزدور تھے ، جو گونا، شیو پوری، گوالیار اور اتر پردیش کے شہروں کی طرف جا رہے تھے ۔ مرنے والوں میں خاتون کے علاوہ گونا کا ایک باشندہ بھی شامل ہے۔

Related Articles