گورکھپور اور آگرہ میں میٹرو سروس کا آغاز وقت مقررہ کے مطابق ہوگا:یوگی

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹرو خدمات کے سلسلے میں گورکھپور میں چھ مہینے کے اندر اور آگرہ میں دو سال کی مدت میں میٹرو سروس شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔یوگی نے منگل کو کابینہ کے سامنے شہری ترقیات کے شعبے سے وابستہ 4محکموں کے ایکشن پلان کے پرزنٹیشن کے دوران جاری ہدایات میں کہا کہ ریاست کے کاشی، میرٹھ، گورکھپور، بریلی، جھانسی اور پریاگ راج شہروں کو میٹرو ریل خدمات سے جوڑا جانا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے سبھی ضروری کاروائی پوری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 06مہینے کے اندر گورکھپور میٹر لائن پروجکٹ کا کام شروع کرنے کو کہا۔ اس کے پیش نظر انہوں نے کاشی، میرٹھ، بریلی، جھانسی اور پریاگ راج میں میٹرو یا میٹر نیو پروجکٹس کے لئے پری۔فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ کے ساتھ تفصیلی ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔میٹنگ میں چاروں محکموں کا 100 روزہ ایکشن پلان طے کرنے کے بعد ششماہی اور سالانہ ایکشن پلان پیش کیا گیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے برسوں سے ایک ہی جگہ پر کام کرنے والے ملازمین اور افسران کے تبادلے کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ ترقیاتی اداروں کے کام کرنے کے انداز کو شفاف بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی کل آبادی کا 24 فیصد شہری آبادی ہے اور یہ ریاست کے جی ڈی پی میں 65 فیصدی کی شراکت داری ہے۔۔ حکومت صحت مند اور آلودگی سے پاک شہر، جامع شہر کی ترقی، اعلیٰ سطح کی جدید شہری سہولیات اور ای گورننس کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ کرتے ہوئے مستقبل کی ضروریات اور عوام کی امنگوں کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔انہوں نے ہدایت دی کہ ہر ضلع یا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاننگ کا کام ٹاؤن پلانر پروفیشنل سے کرایا جائے۔ غیر منصوبہ بند ترقی مستقبل کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لینڈ بینک کی توسیع کے لیے ٹھوس کوششیں کرے۔ شہری اداروں کو مالی خود انحصاری کے لیے منصوبہ بند کوششیں کرنی ہوں گی۔یوگی نے اگلے دو سالوں میں نجول اور اربن سیلنگ سے متعلق ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام شہروں کے ماسٹر پلان تیار کیے جائیں اور میونسپل اداروں میں بلڈنگ بائیلاز تیار کیے جائیں۔NNNNZCZCوزیر اعلی نے سال 2019 میں منعقدہ پریاگ راج کمبھ کی کامیابی کی مثال دیتے ہوئے سال 2025 میں مہا کمبھ کو پرکشش اور عظیم الشان بنانے کی تیاری کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں کی گئی بے مثال کوششوں کی وجہ سے اب وندھیا اور بندیل کھنڈ کے گھروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا خواب بھی پورا ہو رہا ہے۔تمام شہری اداروں میں ‘ہر گھر نل’ کے عزم کے ساتھ مرحلہ وار کام کیا جائے۔ یوگی نے ہدایت دی کہ اگلے دو سالوں میں کم از کم 50 فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے۔اس دوران انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت قومی سطح پر اتر پردیش کی کارکردگی کی ستائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چھ مہینوں میں 2.51 لاکھ نئے مکانات کی تعمیر کے ہدف کے ساتھ تیزی سے کام کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام میونسپل کارپوریشنوں میں الیکٹرانک بس سروس شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ٹھوس کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے اگلے 100 دنوں میں 14 شہروں میں چلنے والی ای بسوں کے بیڑے کو دوگنا کرنے اور مقامی طلب کے مطابق نئے روٹس پر اس سروس کو شروع کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی’ یوگی سٹی بس سروس ‘کو موبائل ایپ سے جوڑنے کی بھی کوششیں کرنے کو کہا۔وزیر اعلی نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں وقت مقررہ اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے پانچ سالوں میں 220 شہروں کو اسمارٹ بنانے کے ہدف کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے تحت انہوں نے مشن پنک ٹوائلٹ کے تحت خواتین کی سہولت کے لیے آئندہ 100 دنوں میں 10 ہزار نئے بیت الخلاء بنانے، شہروں میں گھر گھر کچرا اٹھانے کے کام کو بہتر بنانے اور اس سروس کا فائدہ تمام شہریوں تک پہنچانے کا کہا۔یوگی نے ای گورننس کے تحت اگلے 06 مہینوں میں تمام میونسپل کارپوریشنوں میں 100% آن لائن میوٹیشن سروس فراہم کرنے کی کوششیں کرنے کی ہدایت دی، تاکہ پانی اور سیور کنکشن کے لیے مکمل طور پر آن لائن سروس تیار کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی یوگی نے شہری اداروں میں تمام شہری خدمات کو مکمل طور پر آن لائن کرنے اور تمام مقامی اداروں میں آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری کا نظام تیار کرنے کو کہا، تاکہ شہریوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ اتر پردیش میں کوئی بھی بے گھر نہ ہو۔ ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کے منتر کے مطابق تمام غریب، بے گھر، درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، خانہ بدوش ذات، پسماندہ اور محروم اور دیگر غریب خاندانوں کو رہائشی پٹے کی زمین اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے ایودھیا میں گرین فیلڈ ٹاؤن شپ سے متعلق ترقیاتی کام جلد شروع کرنے کو کہا۔ یوگی نے امرت مہوتسو میں آزادی کے سال میں پانی کے تحفظ کے لیے خصوصی کوششیں کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن تالابوں پرقبضے ہیں، انہیں قبضے سے پاک کرکے ان کی خوبصورتی کے لیے ’امرت سروور‘ کا نام دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے لکھنؤ کے ککریل پکنک اسپاٹ کو ایک بہتر سیاحتی مقام بنانے کی کوششیں کرنے کی ہدایت دی۔

Related Articles