گورنر نے مالیاتی بل کو منظور کیا

کلکتہ ،مارچ ۔ گورنر جگدیپ دھنکھر نے چیف سکریٹری ایچ کے دویدی اور فنانس سکریٹری منوج پنت کے ساتھ تین گھنٹے کی طویل میٹنگ کے بعد مغربی بنگال مالیاتی بل اور مغربی بنگال تخصیص بل کو منظوری دے دی ہے۔دھنکھر نے دوویدی کو راج بھون طلب کیا تھا۔چیف سیکریٹری کے جوابات اور گورنر کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کے بعد دھنکر نے بلوں کی منظوری دیدی۔اس کے بعد گورنر نے خود اس کے بارے میں ٹویٹ کیا، اور چیف منسٹر کی اس یقین دہانی کا ذکر کیا کہ زیر التواء آئینی تعمیل کو ایک ہفتہ کے اندر نافذ کردیا جائے گا۔

Related Articles