گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلریو ترنمول کانگریس میں شامل

کلکتہ-ستمبر, مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعدشمال مشرقی ریاست تری پورہ ، آسام میں تنظیمی ڈھانچہ کی توسیع کے بعد ترنمول کانگریس میں بحرہ عرب کے ساحل پر واقع40 سیٹوں والی گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلریواپنے حامیوں کے ساتھ آج وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اور جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں شامل ہوگئے۔ملک بھر میں تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کی طرف ترنمول کانگریس کا پہلا قدم ہے۔ لوئزنہو فیلریوچند دن قبل ہی کانگریس کی رکنیت اور ممبراسمبلی کے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا ۔ان کے ساتھ گوا کے کئی معروف چہرے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے جس میں ممتاز ادیب این شیوداس شامل ہوئےاو ر ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ راجندر شیواجی کاکوڑ شامل ہیں۔ کاکوڑ ماحولیاتی تحریک کو لے کرگوا کے معروف چہروں میں سے ایک ہے۔ نوبنو میں گواسے آیا وفد ممتا بنرجی سے ملاقات کی اس موقع پر ابھیشیک بنرجی بھی موجود تھے۔ترنمول کانگریس نے کہا کہ صرف سیاسی لیڈران پارٹی میں شامل ہونا نہیں چاہتے ہیں مگر معاشرے میں حقیقی کردار ادا کرنے والے افراد بھی ممتابنرجی کی قیادت کو پسند کرتے ہیں ۔
2016 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 18 نشستیں حاصل کی تھی۔ بی جے پی نے 13 نشستیں جیتیں تھیں اس کے باوجود بی جے پی حکومت سازی میں کامیاب رہی ۔ ترنمول کانگریس نے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ صرف دیگر ریاستوں میں ایک دو ممبر اسمبلی کےلئے نہیں جائیں گے بلکہ پارٹی کی پکڑ مضبوط بنانے اور بی جے پی کا قومی سطح پر متبادل بننے کی کوشش کریں گے ۔تری پورہ میں ترنمول کانگریس نے پوری قوت صرف کردی ہے۔گوا کے سابق وزیر اعلی لوئزنہو فیلریو سینئر سیاست داں ہیں اور کانگریس سے چالیس سالوں تک وابستہ رہے ہیں ۔ وہ 2013 سے نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، وہ شمال مشرقی ہندوستان کی سات ریاستوں کے انچارج تھے جنہیں سات بہنیں کہا جاتا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ کے تجربے کا تری پور ہ میں ترنمول کانگریس کو فائدہ ملے گا۔ سشمیتا دیو کو چارج دیئے جانے کے بعد پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی دیوالی کے بعد گوا جا سکتی ہیں۔ آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بندوپادھیائے بھی گوا کا دورہ کریں گے۔

Related Articles