گجرات پولیس نے راجستھان سے ساکیت گوکھلے کو گرفتار کیا

کولکتہ، دسمبر ۔ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو کہا کہ حکومت کے ناقد اور پارٹی کے قومی ترجمان ساکیت گوکھلے کو گجرات پولیس نے راجستھان سے گرفتار کیا ہے۔ایم پی ڈیرک نے ٹویٹ کیا،ترجمان ساکیت نے 31 اکتوبر کو موربی پل کے گرنے پر ایک فرضی ٹویٹ پوسٹ کیا تھا، جس میں 140 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔ پیر کے روز انہوں نے رات 9 بجے نئی دہلی سے جے پور کے لیے فلائٹ لی۔ جب وہ راجستھان کے ہوائی اڈے پر اترے تو گجرات پولیس نے انہیں وہاں فوراً گرفتار کرلیا۔

Related Articles