گجرات میں پیپر لیک، پیپر لیک ملک بھر میں ایک سنگین مسئلہ :گہلوت
جے پور، جنوری ۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ آج گجرات میں پنچایت سروس سلیکشن بورڈ نے پیپر لیک ہونے کی وجہ سے جونیئر کلرک کی بھرتی کے امتحان کو منسوخ کر دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیپر لیک پورے ملک میں ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔مسٹر گہلوت نے یہ بات سوشل میڈیا کے ذریعے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں پچھلے سالوں میں یہ 17 واں پیپر لیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی بھرتی، ہائی کورٹ کی بھرتی، ڈی آر ڈی او کی بھرتی میں بھی پیپر لیک ہونے اور بے ضابطگیوں کی شکایات ملی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مسئلہ کتنا سنگین ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجستھان میں پیپر لیک کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سخت کارروائی کی گئی ہے۔ پیپر لیک میں ملوث افراد کو جیل بھیج دیا گیا، نوکریوں سے برطرف کیا گیا اور مافیا کی غیر قانونی جائیدادیں مندہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ’’ میں امید کرتا ہوں کہ دیگر حکومتیں بھی نوجوانوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی سنجیدگی سے کام کریں گی۔تمام حکومتوں کو پیپر لیک کے ملک گیر مسئلے کا جامع حل تلاش کرنے پر غور کرنا چاہیے تاکہ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کیا جا سکتا ہے۔‘‘