گجرات انتخابات: کھڑگے نے لوگوں سے اپنا ووٹ دینے کا حق استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی ، دسمبر ۔ کانگریسی صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کوگجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔مسٹر کھڑگے نے ٹوئیٹر پر لکھا،”میں گجرات کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ بوتھس پر پہنچیں اور ووٹ ڈال کر جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔ گجرات کی عوام تبدیلی کے لیے متحدر ہیں۔“کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹوئیٹ کر کے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا،”گجرات کے ترقی پسند مستقبل کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں اور جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔“قابل ذکرہے کہ گجرات قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے آج صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ پولنگ شام 5.30 بجے ختم ہوگی۔حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکزی اپوزیشن کانگریس کے امیدوا سمیت کل 788 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں سے 70 خواتین اور 718 مرد ہیں۔ ان تمام امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سیل ہو جائے گی۔ریاست کی 93 سیٹوں کے لیے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے۔ ہماچل پردیش اور گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے۔

Related Articles