گاندھی سیوان آشرم میں کل ادا کیا جائے گا آنجہانی ڈاکٹر سبا راؤ کا آخری رسوم

مرینا، /اکتوبر ۔ مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے جورا واقع گاندھی سیوا آشرم میں معروف گاندھی وادی مفکر ڈاکٹر ایس این سُبّا راؤ کا آخری رسوم کل اداکیا جائے گا۔معروف گاندھی وادی اور سماج کے مصلح سبا راؤ کا جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں علاج کے دوران آج صبح93 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔آنجہانی ڈاکٹر سبا راؤ کا جسد خاکی آج جے پور سے سڑک کے راستے یہاں لایا جارہا ہے۔ کل صبح سے شام چار بجے تک آشرم میں ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا اور ان کا آخری رسوم کل شام گاندھی سیوا آشرم احاطہ میں اداکیا جائے گا۔ ان کی وفات کی خبر سنتے ہی چنبل گھاٹی میں سوگ کی لہر پھیل گئی۔ ان کے آخری دیدار کے لیے آج صبح سے ہی آشرم میں زبردست بھیڑ ہے۔ڈاکٹر سبا راؤ کو ملک اور دنیا اگرچہ گاندھی وادی مفکر ڈاکٹر ایس این سباراؤ کے طورپر جانتی ہے لیکن چنبل کی گھاٹی میں وہ بھائی جی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ عہد شباب میں اپنی زندگی کی تمام تر خواہشات اور سپنوں کو بالائے طاق رکھ کر انہوں نے چنبل کی ترقی کے لیے جو مشقت اور جدو جہد کی وہ واقعی لائق ستائش ہے۔ خاص طورپر 70 کی دہائی میں تشدد زدہ چنبل میں امن وامان قائم کرنے کے لیے وہ اور ان کے معاونوں کی کاوشوں سے باغیوں کی خودسپردگی اور اس کے بعد علاقے کی ترقی کے لیے لوگوں میں محنت و مشقت کی لو جگانے کے کارنامے لوگوں کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔ان کے ان کارناموں کے لیے علاقے کا ہرفرد ان کا مقروض ہے۔انفرادی شخصیت کے حامل اور سماج کے لیے ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کی ان کی لگن کے سبب بھائی جی کو ایک سنت مانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر راؤ نے تشدد کو ہی اپنا دھرم ماننے والے باغیوں کو گاندھی واد کے منتر سے ان کو تشدد سے باز آنے کی تلقین کی۔چنبل کے خون آشام تصویر کو بدلنے کے لیے سال 1972 میں ڈاکٹر سبا راؤ کے ذریعہ لکھی گئی اجتماعی طورپر 672 باغیوں کی خودسپردگی کی کہانی نے علاقے کی تقدیر بدل دی۔انہوں نے مریناضلع کے ایک چھوٹے سے قصبے کو ملک ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر شاخت دلائی۔ باغیوں کے اجتماعی تبدیلی قلب کو سبا راؤ نے جس کامیابی کے ساتھ انجام دیا یہ انہیں کا حصہ تھا۔ در حقیقت بھائی جی کی جائے پیدائش جنوبی ہند کا کرناٹک صوبہ ہے۔ انہوں نے اپنا بھرا پورا خاندان، خوشحال و خوشگوار زندگی کوچھوڑ دیا اور میدان عمل میں کود پڑے اور ہمیشہ کے لیے چنبل کے ہوکر رہ گئے۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے گاندھی وادی مفکر اور سماجی خدمت گار ڈاکٹر ایس این سباراؤ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیر داخلہ نروتم مشرا اور کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے معروف گاندھی وادی سبا راؤ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ان لیڈروں نے کہا کہ بھگوان سے آنجہانی کی آتما کی شانتی اور ان کے پسماندگان کو رنج وغم کی مشکل گھڑی میں صبر تحمل دینے کی دعا کرتا ہوں۔

Related Articles