کینیڈین وزیراعظم کا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عید پر محبت بھرا پیغام

اوٹاوا،اپریل۔ینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلمِ امہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد دی۔جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا اور کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں، ایک مہینے کی نماز اور روزوں کے بعد عید ایمان اور روحانیت کا وقت ہے، روایات کا وقت ، خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔ٹروڈو نے کینیڈین مسلمانوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے اہلیہ صوفی اور خاندان کی طرف سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

Related Articles