کیرالہ میں سات روزہ ‘پرپنچا یگیہ کا انعقاد

ترواننت پورم، مارچ ۔ کیرالہ کے پوممیکاو دیوی مندر میں سات دن طویل ‘پراپنچا یگیہ کیا جائے گا جہاں ملک میں پہلی بار ملیالم کے 51 حروف تہجی کے نام سے منسوب 51 دیوی دیوتاؤں کو تقدس بخشا جائے گا۔مندر کے ٹرسٹی بھوانا چندرن نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ کاشی کے اگھوری سنت 1008 مہا منڈلیشور کیلاسپوری سوامی 31 مارچ سے 6 اپریل تک منعقد ہونے والی ‘مہایگیہ کے چیف اچاریہ ہوں گے۔ تاریخ میں پہلی بار یہاں ‘پراپنچا یگیہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ نیپال میں پشوپتی ناتھ مندر، بدری ناتھ مندر، اومکاریشور جیوترلنگا مندر، مدورائی میں میناکشی مندر، مہاکالیشور جیوترلنگا مندر، کمباکونم کمبیشور مندر، کاشی وشوناتھ مندر، ما باگلامکھی مندر، مولادیوکا مندر، تیبلوکا مندر سمیت مختلف قدیم مندروں کے تقریباً 254 آچاریہ بھی اس ‘مہایگیہ میں حصہ لیں گے۔ مسٹر چندرن نے بتایا کہ تقریباً 12,006 مٹی کی اینٹوں کا استعمال چھ ہون کنڈوں کے لیے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، 1008 دواؤں کی جڑی بوٹیاں، پھل اور اناج، گھی، شہد اور مصالحے، کپڑے، سونے اور چاندی جیسی قیمتی دھاتوں سے بنی اشیاء ہون کے وقت نذرانہ کے طور پر شامل کی جائیں گی۔ ‘مہایگیہ کے دوران دیوی سرسوتی کی پانچ فٹ اونچی پتھر کی مورتی اور بھگوان شیو کے پنجابھوتا (پانچ) شیولنگوں کو بھی پاک کیا جائے گا۔ نیپال میں گنڈکی ندی سے لایا گیا ‘سالیگرام اس شیولنگا پرتیشٹھا کے لیے استعمال کیا جائے گا۔کیرالہ کے وِزنجم میں واقع پورنامیکاو دیوی مندر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہر مہینے کے پورے چاند کے دن ہی کھلتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سال 2022 میں ہندوستان کے 51 شکتی پیٹھ مندروں اور دیگر قدیم مندروں کے چیف پجاریوں کے ذریعہ یہاں ایک مہا کالیکا یگیہ کیا گیا تھا۔

 

Related Articles