کیجریوال نے کانتی نگر میں اولڈ ایج ہوم کا افتتاح کیا
نئی دہلی، اپریل ۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کو یہاں کانتی نگر میں بے سہارا بزرگوں کے لیے ایک عالمی معیار کے اولڈ ایج ہوم کا افتتاح کیا جس میں مفت رہائش، کھانا، کپڑے، بستر، ٹی وی، ریڈیو، کتابیں، بھجن کیرتن کی سہولت موجود ہے پروگرام کے ساتھ تفریحی مرکز،صحت، فزیو تھریپی وغیرہ جیسی سہولیات دستیاب ہیں مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے سینئر سٹیزن کی رہائش گاہ کو بہت پرتعیش بنایا ہے۔اس میں بزرگوں کی ہر چیز کا خیال رکھا گیا ہے۔