کیجریوال نے’’ایک موقع کیجریوال کو‘‘ مہم کا آغاز کیا
نئی دہلی، جنوری ۔عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیرکو ’’ایک موقع کیجریوال کو‘‘ ڈیجیٹل مہم شروع کی، جس کے تحت دہلی کے باشندے ویڈیو بنا کر دہلی حکومت کے بہتر کاموں کو دوسری ریاستوں کے لوگوں کو بتائیں گے۔مسٹر کیجریوال نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں دہلی میںعآپ حکومت نے بہت سے شاندار کام کئے ہیں۔ ان کاموں کا آج پوری دنیا میں ذکر ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کے لوگ دہلی میں محلہ کلینک دیکھنے آئے۔ امریکی صدر کی اہلیہ دہلی کا اسکول دیکھنے آئیں۔ دہلی میں 24 گھنٹے مفت بجلی دستیاب ہے۔ ہم یہ سب اس لیے کر پائے کہ دہلی کے لوگوں نے ہمیں موقع دیا۔ 2013 میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے 49 دنوں میں جو کام کیا اسے دیکھ کر آپ نے ہمیں 2015 اور پھر 2020 میں بھاری اکثریت سے نوازا۔ آپ ہمیں بار بار چن رہے ہیں، کیونکہ آپ ہمارے کام سے بہت خوش ہیں۔ ہم نے دہلی کے لوگوں کو اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑکوں سمیت کئی سہولیات دی ہیں۔ ہم نے ہر وعدہ پورا کیا۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ جس طرح دہلی میں اچھے کام ہوئے ہیں، اسی طرح کے اچھے کام پورےملک میں ہونے چاہئیں، ملک کے بقیہ دیگر حصوں میں بھی اچھے اسکول اوراسپتال ہونے چاہئیں، ملک کے باقی حصوں میں بھی 24 گھنٹے بجلی ہونی چاہیے، بجلی اور پانی مفت ہونا چاہیے، باقی ملک میں بھی سڑکیں اچھی ہونی چاہئیں، آپ بھی یہی چاہتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم دہلی میں یہ سب اچھا کام کرنے میں اس لیےکامیاب ہوئے کیونکہ دہلی کے لوگوں نے ہمیں موقع دیا۔ دوسری جگہوں پر بھی ہم اچھے کام اسی وقت کر پائیں گے جب دوسری ریاستوں کے لوگ بھی ہمیں موقع دیں گے۔ آج ہم ایک مہم شروع کر رہے ہیں۔ اس مہم کا نام ’’ایک موقع کیجریوال کو‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس مہم میں دہلی کے لوگ خود ایک ویڈیو بنائیں گے اور دوسری ریاستوں کے لوگوں کو بتائیں گے کہ دہلی میں کیا اچھے کام ہوئے ہیں۔ اپنی ایک ویڈیو بنائیں اور بتائیں کہ آپ کو ہمارا کون سا کام پسند ہے۔ حکومت کے کون سے اچھے کام آپ کو پسند آئے؟ آپ کو کس کام سے کیا حاصل ہوا، کتنا فائدہ ہوا؟ آپ کی کالونی میں محلہ کلینک کھلا۔ آپ ویڈیو میں بتائیں کہ آپ کو اس محلہ کلینک سے کتنا فائدہ ہوا؟ کیا آپ کو اور آپ کے بچوں کو سرکاری اسکولوں کی بہتری سے کوئی فائدہ ہوا؟ آپ کے بجلی اور پانی کے بل صفر ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی اور فائدہ ہو تو بتایئے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ دہلی حکومت نے دہلی میںان کے علاوہ بھی کوئی اچھا کام کیا ہے تو آپ ویڈیو میں ضرور بتائیں۔ ویڈیو کے آخر میں آپ لوگوں سے اپیل کریں کہ اگر دوسری ریاستوں کے لوگ بھی اپنی ریاست میں ایسا اچھا کام چاہتے ہیں تو وہ کیجریوال کوضرور موقع دیں۔ ایسی ویڈیو بنا کر آپ اسے اپنے سوشل میڈیا جیسے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ پر اپ لوڈ کریں۔ عآپکنوینر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اس وقت پنجاب، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور گوا میں اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔ ان ریاستوں میں جہاںجہاں آپ کی جان پہچانہے، واٹس ایپ پر اپنا ویڈیو بناکر اپنی متعلقہ ریاستوں میںعام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کریں۔ وہاں کے لوگوں کو بتائیں کہ اگر آپ کیجریوال کو موقع دیتے ہیں تودہلی کی طرح ان کی زندگی بھی بدل سکتی ہے۔ میں عام آدمی پارٹی کے تمام رضاکاروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر آپ کو جتنے بھی اس طرح کے ویڈیوز ملیں ان کو شیئر کر کے وائرل کردیں۔ جس کا ویڈیو سب سے زیادہ وائرل ہوگا، میں انتخابات کے بعد ایسے 50 دہلی والوں کو بلاؤں گا، ان سے ملوں گا اور ان کے ساتھ ڈنر کروں گا۔مجھے آپ کی ویڈیو کا انتظاررہے گا۔