کھیلو انڈیا کے بعد اولمپکس میں یوگا کو شامل کیا جائے گا: بابا رام دیو

نینی تال، اکتوبر۔ یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا کہ یوگا کو کھیلو انڈیا میں شامل کیا گیا ہے اور اب اولمپکس کی باری ہے۔ اسے اولمپکس میں بھی شامل کیا جائے گا۔بابا رام دیو اتوار کو الموڑہ کے چوکھوٹیا پہنچے تھے اور پتنجلی یوگ سمیتی کی صوبائی خواتین کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتنجلی کا مقصد دنیا کو بیماریوں سے پاک کرنا ہے۔ اس حوالے سے مہم جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پتنجلی ہندوستان کو ہر شعبےمیں شاندار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتراکھنڈ بہت خوبصورت ریاست ہے اور گیواڑگھاٹی چوکھوٹیا کا کوئی جواب نہیں ہے۔

 

Related Articles