کھٹر کے 250 قیدیوں کی سزاکی معافی سمیت متعدد اعلانات
چنڈی گڑھ، نومبر۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ریاست کی 56ویں یوم تاسیس پر ریاست کے اضلاع میں بند تقریباؑ 250 قیدیوں کی سزا معاف کرنے سمیت دیگر متعدد فلاحی منصوبوں کا آج اعلان کیا۔کھٹر نے اپنی حکومت کے سات برس پورے ہونے پر یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والے قیدیوں کو چھوڑ کر دیگر تقریبا 250 قیدیوں کی باقی ماندہ چھ ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پرانی کالونیوں میں بجلی کنکشن جاری کرنے، نئے سائبر تھانوں کے قیام، پولس اہلکاروں کے لیے سال بھر میں دو مرتبہ میڈیکل جانچ، پنچایت محافظ منصوبہ شروع کرنے کے ساتھ ہر طبقہ کی فلاح و بہبود اور مفادکے پیش نظر رکھتے ہوئے آخری فرد کی خدمت کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے، بہتر حکمرانی ا ور انتظامی اصلاحات لانا ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے ۔ نومبر سے سرکاری محکموں کے 456 خدمات خاندانی شناختی کارڈ کے توسط سے ملنے کا بھی اعلان کیا۔ اب تمام منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے پیپر ورک ختم ہوجائے گا اور خاندانی شناختی کارڈ کے توسط سے مستفید کی مکمل معلومات فراہم کرائی جائے گی۔ ان منصوبوں کے فوائد عام جن سرل کیندر، انتیودئے کیندر یا عام خدمات مرکز پر جاکر حاصل کرسکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاح میں بند 250 قیدیوں یا جو فی الوقت پیرول پر ہیں ان کے خاندان کے ارکان کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے ایسے قیدی جن کی سزا چھ ماہ یا اس سے کم باقی رہ گئی ہے، ان کی سزامعاف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ سنگین جرائم میں قصوروار ٹھہرائے گئے قیدیوں پر نافذ نہیں ہوگا۔ معمولی جرائم کے قیدیوں کی رہائی 2 نومبر سے شروع ہوگی۔انہوں نے نجی بلڈروں کے ذریعہ ڈیولپ کی گئی ایسی کالونیوں میں بجلی کنکشن کی بات کہہ کر ان لوگوں کو بڑی راحت دی ہے جہاں بجلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت بجلی تقسیم کمپنیوں (یو ایچ بی وی این) ا ور (ڈی ایچ بی وی این) کے ذریعہ کالونیوں کے باشندوں سے پیشگی رقم جمع کرکے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ڈیولپرس کے نقد جمع یا ان کیقرض میں ڈوبے اثاثہ جات قرق کرکے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد لی جائے گی۔ڈیولپرس سے فیس کی وصولی کے بعد صارفین سے وصول کی گئی پیشگی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔ اس پالیسی کے تحت ریاست میں بنیادی طورپر گروگرام اور سونی پت میں واقع تقریباً 5000 باشندوں کو ان کے بجلی کنکشن جاری کرکے فوری طورپر راحت پہنچائی جائے گی۔ مستقبل میں 25000 سے زائد پلاٹ ہولڈرس جنہوں نے ابھی تک اپنے گھر کی تعمیر نہیں کی ہے، انہیں بھی فائدہ پہنچایاجائے گا۔ ایسی کالونیوں میں موجودہ 30000 صارفین جن کے پاس پہلے سے بجلی کنکشن ہے، وہ کارپوریشن سے معیاری بجلی سپلائی سے مستفید ہوں گے اور انہیں مہنگے جنریٹر بیک اپ پاور پر منحصر نہیں رہنا پڑے گا۔