کووڈ19-:مہاراشٹر میں 711نئے معاملے اور چار موت

ممبئی،اپریل ۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ 19-کے 711نئے معاملے درج کئے گئے اور اس دوران وائرس سے متاثر چار لوگوں کی موت ہو گئی ۔ ان 711معاملوں میں سے 281ممبئی سے سامنے آئے ہیں ۔ریاست کے صحت بلیٹین کے اعداد کے مطابق ان نئے معاملوں کو ملاکر ریاست میں کل 3,792فعال معاملے ہو گئے ہیں۔ ممبئی میں کل 1,162فعال معاملے ہیں ، اس کے بعد پونے میں 781معاملے، ٹھانے میں 670اور ناگپور میں 127معاملے ہیں۔مہاراشٹر میں منگل کو کووڈ سے جڑی چار اموات ہوئیں، حالیہ موت کی شرح 1.82فیصد ہے۔ ریاست میں ریکوری شرح 98.13فیصد ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کل 447لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ اس دوران وزیر صحت تاناجی ساونت نے ریاست میں کووڈ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے مشتبہ مریضوں اور علامات پائے جانے والوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔مسٹر ساونت نے کہا کہ ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 13اور14اپریل کو کووڈ سے متعلق ماک ڈرل منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے سروے اور جانچ کا کام چل رہا ہے، لہذا شہریوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles