ملک میں گزشتہ روزکورونا کے 2,022 نئے کیسز درج

نئی دہلی ، مئی۔ملک میں پیرکوکے روز کورونا انفیکشن کے 2,022 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 46 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,24,459 ہو گئی ہے ۔نئے کیسز کے سامنے سے کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 393 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران 123 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں ، جس کےاب ان کی تعداد 14,832 رہ گئی ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی کی طرف سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2099 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 99 ہزار 102 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں شفایابی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 بڑھنے سے مجموعی تعداد 1,903 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں مزید 251 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77,33,043 تک پہنچ گئی، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1,47,856 پر مستحکم ہے۔ کرناٹک میں ایکٹو کیسز 66 بڑھ کر 1,721 ہو گئے۔ اس عرصے کے دوران 101 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 39,08,718 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 40,106 پر مستحکم ہے ۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 31 بڑھ کر 3,830 ہو گئے ہیں ۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 471 بڑھ کر 64,77,171 ہوگئی، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69,546 ہوگئی۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 166 کم ہو کر 1972 رہ گئے ہیں ۔ وہیں مزید 530 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا نجات پانے والوں کی تعداد 18 لاکھ 75 ہزار 381 تک پہنچ گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 201 ہوگئی ۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 93 کم ہو کر 1,154 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران 253 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ اس وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 9,89,096 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10,621 پرمستحکم ہے ۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 کم ہو کر 850 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں تعداد میں 146 کا اضافہ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 20,54,273 ہو گئی ہے، جبکہ وبا سے ایک مزید مریض کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 23,519 ہو گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز 378 پر مستحکم ہیں ۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21,201 ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,54,273 ہوگئی ہے۔مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز تین بڑھ کر 265 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو مزید 41 افراد نے شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 10,31,211 ہو گئی ہے ۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 10,735 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔اتراکھنڈ میں چار ایکٹو کیسز بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 481 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4,29,621 تک پہنچ گئی ہے ۔ ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 7,693 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ میزورم میں ایکٹو کیسز دوبڑھ کر 140 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں نو افراد کے صحتیاب ہونےکے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,27,299 ہوگئی ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 698 پر مستحکم ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیشہ میں ایکٹو کیسزکی تعداد سات کم ہوکر 141 رہ گئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 12,79,105 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں ۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9,126 پر برقرار ہے۔

Related Articles