کووڈ ویکسی نیشن کے کام کو پوری فعالیت سے کرنے کی ہدایت

کورونا انفیکشن سے بچاؤ اور علاج کے بندوبست کو مسلسل مستحکم بنائے رکھا جائے:وزیر اعلیٰ

لکھنؤ:- ستمبر. وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی روک تھام اور علاج کے انتظامات کو مسلسل مستحکم بنائے رکھا جائے ۔ ریاست میں انفیکشن تیزی سے کم ہورہا ہے لیکن یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ اضافی احتیاط برتیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ریاستوں سے آنے والے سبھی لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ ضروری ہے۔ اس نے کووڈ پروٹوکول کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میںایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں کووڈ19کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کے07 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس دوران06 افراد کو کامیاب علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ اس وقت ریاست میں کورونا کے فعال کیس کی تعداد176 ہے۔ ضلع علی گڑھ ، امیٹھی ، امروہہ ، اوریہ، اجودھیا ، اعظم گڑھ ، بدایوں ، باغپت ، بلیا ، باندہ ، بہرائچ ، بجنور ، فرخ آباد ، غازی پور ، گونڈہ ،ہمیر پور ، ہاپوڑ ، ہردوئی ، ہاتھرس ، کانپور دیہات ، کاس گنج ،مہوبہ ، مرزا پور ، مراد آباد ، مظفر نگر ، رام پور ، سنت کبیر نگر ، شاملی ، شراوستی ، سیتا پور اور سون بھدر میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی بازیابی شرح 98.7فیصد ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ریاست میں 169500کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ریاست میں اب تک07کروڑ 79 لاکھ68 ہزار 360کووڈ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔کووڈ ویکسینیشن کے کام کو پوری سرگرمی کے ساتھ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ ویکسینیشن کورونا انفیکشن کی روک تھام میں ایک اہم حفاظتی ڈھال ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کے لیے خصوصی مہم چلانے پر زور دیا جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے ، تاکہ وہ دوسری خوراک وقت پر لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں منصوبہ بند کارروائی کی جائے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ کووڈ ویکسینیشن کا عمل ریاست میں تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ روز ریاست میں کورونا ویکسین کی 10 کروڑ03 لاکھ 9 ہزار سے زائد ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگو اور دیگر وائرل بیماریوں کے حوالے سے ریاست بھر میں نگرانی کا پروگرام فعال طور پرچلایا جائے۔ بخار اور انفیکشن کی دیگر علامات کے شبہ میں مریضوں کی نشاندہی کی جائے اور مناسب مشاورت کئے جائے۔اسپتالوں میں بستروں اور ادویات کی مناسب دستیابی کو یقینی بنائے رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور فوگنگ کی مہم جاری رکھی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے موثر کوششیں کی جائیں۔ ہر ماہ ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں اورمنطقائی کمشنر کی صدارت میں ہر دو ماہ بعد کاروباری اور صنعتی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہو۔ ضلع مجسٹریٹ کی میٹنگ میں ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس / سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور منطقائی کمشنر کی میٹنگ میں آئی جی / ڈی آئی جی کی سطح کے افسران ضرور شرکت کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں رام لیلا کے انعقاد کی مستحکم روایت ہے۔ نوراتری ، دسہرہ اور دیوالی کے تہوار قریب ہیں۔ ایسی صورت حال میں رام لیلا کمیٹیوں کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ سبھی کمیٹیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ، انہیں کووڈ پروٹوکال کے مطابق منظم پروگرام کی ترغیب دی جائے۔ کھلے میدان میں رام لیلا کا انعقاد کیا جائے۔ گراؤنڈ کی صلاحیت کے مطابق شرکاء کواجازت دی جائے۔

Related Articles