کووڈ ویکسینیشن مہم میں 205.92 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
نئی دہلی، اگست۔ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 205.92 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح سات بجے تک دو ارب پانچ کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار 794 ویکسین دی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 19 ہزار 406 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 793 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.31 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 4.96 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19 ہزار 928 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 34 لاکھ 65 ہزار 552 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.50 فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 91 ہزار 187 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 87 کروڑ 75 لاکھ 51 ہزار 833 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔