کولکتہ میں گھنا کہرہ، ریل اور ہوائی خدمات متاثر

کولکتہ، فروری۔کولکتہ میں پیر کو گھنے کہرے کی وجہ سے دم دم ہوائی اڈے پر ہوائی خدمات اور سیالدہ اور ہوڑہ ریلوے اسٹیشنوں پر ریل خدمات پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت تک متاثر رہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کہرے کے سبب نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد و روانگی کی پروازیں تقریباً چار گھنٹے تک معطل رہیں۔ اضافی فلڈ لائٹس کے ساتھ پروازیں چلانے کی کوششیں بھی کی گئیں، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لیکن ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دی ہے۔دوسری جانب سیالدہ اور ہوڑہ اسٹیشنوں پر ایسٹرن ریلوے اور ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے دونوں لمبی دوری کی اپ ڈاؤن ٹرینیں چلیں اور تاخیر سے پہنچیں۔ذرائع کے مطابق گھنے کہرے اور دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر سے کم رہی۔ اس دوران درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles