کورونا انفیکشن کے 11 ہزار سے زیادہ نئے معاملے

نئی دہلی نومبر۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے مقابلے میں 13 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اس درمیان اتوار کو ملک میں 23 لاکھ 84 ہزار 96 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 8 کروڑ 47 لاکھ 23 ہزار 96 افراد کاویکسینیشن ہوچکاہے۔پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 11451 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 66 ہزار 987 ہو گئی ہے۔ اس دوران 13 ہزار 204 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 37 لاکھ 63 ہزار 104 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال معاملے2019کم ہو کر 142826 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 266 مریضوں کی موت کے بعد اموات کااعدادوشمار بڑھ کر چار لاکھ 61 ہزار 57 ہوگیا ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.24 فیصد اورشرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔ کیرالہ ایکٹیو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 565 کم ہو کر 72932 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 7488 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4908857 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 201 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33716 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملات 187 کم ہو کر 18158 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید 16 مریضوں کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 140388 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1063 کم ہو کر 6459108 رہ گئی ہے۔تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 10474رہ گئے ہیں اور چھ مزید مریضوں کی موت کے ساتھ،اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 36220 ہو گیاہے۔ ریاست میں اب تک 2662386 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں 511 ایکٹیو کیسز میں کمی کے باعث ان کی تعداد 5470 ہو گئی ہے اور کورونا سےنجات حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 119212 اور اموات کی 449 ہو گئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز میں 88 کی کمی آئی ہے اور اب کورونا متاثرین کی تعداد 8031 رہ گئی ​​ہے۔ ریاست میں مزید پانچ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38112 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2943809 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 110 فعال معاملات کم ہونے سے ان کی تعداد 3458 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2050386 ، جبکہ اس وبا سے مزید 5 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14397 ہو گئی ہے۔ تلنگانہ میں فعال معاملات 51 کم ہوکر 3764 ہوگئے ہیں جبکہ یہاں مزید دومریضوں کی موت کے بعد اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 3966 ہوگیا ہے اور 664759 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔قومی دارالحکومت میں 14 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی کیسوں کی کل تعداد 365 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414662 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کااعدادوشمار 25091 پر برقرار ہے۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات 62 کم ہو کر 7967 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 11 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کااعدادوشمار بڑھ کر 19226 ہو گیا ہے اور اب تک 1571295 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے 15 کیسز کم ہونے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 244 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 992344 ہوگئی ہے اوراموات کی 13584 ہے۔پنجاب میں ایکٹو کیسز 222 ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 585764 اور اموات کی تعداد 16564 ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی تعداد دو بڑھ کر 229 ہو گئی ہے اور اب تک 816416 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اموات کی تعداد 10090 تک پہنچ گئی ہے۔ بہار میں اب تک 716436 لوگ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں اوریہاں اموات کااعدادوشمار 9661 پربرقرار ہے۔

Related Articles