کلکتہ ہائی کورٹ میں نو ایڈیشنل ججوں کی تقرری

نئی دہلی، اگست۔صدر دروپدی مرمو نے نو وکلاء کو کلکتہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔اتوار کو مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں تقرری کے حوالے سے یہ جانکاری دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے محترمہ وشوروپ چودھری، پارتھا سارتھی سین، پرسین جیت بسواس، ادے کمار، اجے کمار گپتا، سپرتیم بھٹاچاریہ، پارتھا سارتھی چٹرجی، اپوروا سنہا رے اور محمد شبیر رشیدی کو اگلے دو سالوں کے لیے اضافی عہدے دیے ہیں۔ ان کی سنیارٹی کی بنیاد پر جج کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

 

Related Articles