کلکتہ میں بی جے پی کمزور ہے،مگر دیگر میونسپلٹی انتخابات میں سخت مقابلہ ہوگا:دلیپ گھوش

کلکتہ، دسمبر۔بی جے پی مغربی بنگال کے سابق صدر دلیپ گھوش نے اعتراف کیا ہے کہ کلکتہ میں پارٹی تنظیم کے طور پر کمزور ہے۔اس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر دیگر میونسپلٹیوں میں بی جے پی سخت مقابلہ کرے گی۔ جمعہ کی صبح نیو ٹاؤن کے ایکو پارک میں صبح کی سیر کے لیے آئے گھوش سے جب کلکتہ میونسپل کارپوریشن میں شکست کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہماری تنظیم کلکتہ میں زیادہ مضبوط نہیں ہے لیکن ریاست کے دیگر علاقوں میں بہت مضبوط ہیں اور اس لئے ہم انہیں سخت مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں شکست کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، جن کا مناسب وقت پر تجزیہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کلکتہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں جیت پر ترنمول کانگریس کی خوشی پر طنز کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا کہ ان کے لیے خوش ہونے جیسا کچھ نہیں ہے۔ الیکشن سے قبل پرتشدد ماحول بنایا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ 144 وارڈ کلکتہ میونسپل کارپوریشن میں ترنمول کانگریس نے 134 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف تین سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی ہے۔

Related Articles