کلکتہ بین الاقوامی کتاب میلہ 26فروری سے منعقد ہوگا
کلکتہ،جنوری۔کلکتہ کتاب میلہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ کےلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔اب کتاب میلہ 31 جنوری کی بجائے 26 فروری کو سینٹرل پارک، سالٹ لیک میں منعقد ہوگا ۔کتاب میلے کی آرگنائزنگ باڈی پبلشرز اینڈ بک سیلرز گلڈ نے پیر کی شام وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست کے چار میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو22 جنوری سے 12 فروری تک کےلئے ملتوی کر دیا گیاہے۔اس میں بدھانگر میونسپل کارپوریشن بھی شامل ہے ۔جہاں کتاب میلہ منعقد ہوناتھا۔چوں کہ 15فروری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ا س لئے کتاب میلہ کو 21فروری سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کتاب میلہ 2021 میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکا تھا۔ آخری بین الاقوامی کلکتہ کتاب میلہ 2020 میں منعقد ہوا تھا۔ گزشتہ سال نومبر کے اوائل میں، گلڈ نے اعلان کیا تھا کہ 2022 کا میلہ سالٹ لیک سینٹرل پارک میں 31 جنوری سے کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے منعقد کیا جائے گا۔