کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری
سری نگر، اپریل ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں 18 اور19 اپریل کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 20 سے30 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بہتری متوقع ہے اور بعد ازاں 22 اپریل سے25 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 6.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 11.0 ملی میٹر، پہلگام میں 22.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 12.2 ملی میٹر اور کپوارہ میں 15.7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ادھر وادی میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔